Oct ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ایشین کشتیرانی مقابلوں میں ایران کیلئے2 سونے اور1 چاندی کے تمغے

ازبکستان میں منعقدہ انڈر 23 یوتھ ایشین کشتی رانی کے مقابلوں میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے 2 سونے اور ایک چاندی کے تمغے حاصل کرلئے۔

ایرانی کشتی رانی ٹیم میں شامل خواتین نے بدھ کے روز ازبکستان میں پہلی بار ہونے والے ایشین کشتی رانی مقابلوں کے چوتھے دن میں 3 تمغے اپنے نام کرلئے.

آرزو حکیمی، الناز شفیعیان اور آتنا رئوفی نے 500 میٹر کی کلاس میں 2 طلائی اور ایک چاندی کے تمغے جیت لئے.

یاد رہے کہ ایشین کشتی رانی چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد 20 اکتوبر کو ہوا جو تین دن تک جاری رہا۔

ٹیگس