Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایران کیلئے تمغے

ایرانی ویٹ لفٹر نے 2 کانسے کے تمغے جیت لیے۔

ایران کے قومی ویٹ لفٹنگ کےکھلاڑی ہمایون تیموری نے قطر میں منعقدہ مقابلوں میں 109 کلوگرام کے زمرے میں 2 کانسے کے تمغے جیت لیے.

ہمایون تیموری نے قطر میں منعقدہ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں مجموعی طور پر 414 کلوگرام وزن اٹھا کر دو کانسے کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنےنام کر لی.

ان مقابلوں میں یونان اور ازبکستان کے کھلاڑیوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی.

 

ٹیگس