Jan ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  •  ایران کی جونیئر والی بال ٹیم کی پہلی پوزیشن

تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم دو درجے بہتری کے ساتھ عالمی سطح پر پہلی پوزیشن پر آگئی ہے.

اس درجہ بندی کے مطابق، ایرانی انڈر 19 والی بال ٹیم نے 122 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی پہلی  پوزیشن اپنے نام کرلی.

ایرانی خواتین کی جونئیر والی بال ٹیم نے پانچ پوائنٹس اور تین درجے ترقی کے ساتھ عالمی سطح پر 36ویں پوزیشن حاصل کرلی.

ایرانی یوتھ والی بال ٹیم 90 پوائنٹس اور 6 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کی چھٹی پوزیشن پر آگئی.

ایرانی انڈر 23 والی بال ٹیم نے 70 پوائنٹس اور ایک درجے بہتری کے ساتھ عالمی چھٹی پوزیشن اور خواتین کی ٹیم نے پانچ پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی 29ویں پوزیشن حاصل کرلیں.

ٹیگس