Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ایشین کپ 2019 میں ایرانی فٹ بال ٹیم کی دوسری کامیابی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 2019 ایشیائی کپ میں، ویتنام کی ٹیم کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیاب حاصل کی۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 17 ویں ایشیائی کپ مقابلوں میں ایران کی فٹ بال ٹیم نے اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویت نام کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

اس سے قبل ایران کی ٹیم نے اس ایونٹ کے پہلے میچ میں یمن کی فٹ بال ٹیم کو 5-0 سےشکست دی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 17ویں ایشیائی کپ میں ایران، عراق، ویت نام اور یمن کی ٹیموں کے ساتھ ایک گروپ میں ہے۔

ایشیا کپ جو 5 جنوری سے شروع ہوا یکم فروری تک متحدہ عرب امارات میں جاری رہےگا۔

 

ٹیگس

کمنٹس