Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ 2019 کے مقابلے

متحدہ عرب امارات میں جاری فٹبال ایشین کپ 2019 کے مقابلوں میں بحرین نے ہندوستان کو شکست دی جب کہ دوسرے مقابلے میں یو اے ای اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

ہندوستان اور بحرین کے درمیان ہوئے میچ میں بحرین نے 91 ویں منٹ میں پنلٹی کیک پر گول کر کے حریف ٹیم پر برتری حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی۔

حریف ٹیم سے شکست کے بعد ہندوستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے جب کہ بحرین نے اگلے مرحلے میں رسائی کرلی ہے۔

عرب امارات اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے یمن اور ویت نام کے حریفوں کو شکست دے کر مجموعی طور 7 گولوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی.

تھائی لینڈ، عرب امارات، اور بحرین ایشین فٹبال کپ 2019 کے راؤنڈ 16 میں پہنچ چکے ہیں۔ ایونٹ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ فلسطین اور اردن کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا اور شام کی ٹیموں آمنے سامنے ہوں گی۔

 

ٹیگس