Jan ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ فٹبال، سعودی عرب کو قطر سے شکست

ایشین کپ فٹبال کے آخری گروپ میچ میں قطر کی ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کی ٹیم کو دو زیرو سے ہرا دیا۔

قطر کی فٹبال ٹیم نے جمعرات کی رات ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں جو ابوظہبی کے زاید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سعودی عرب کی ٹیم کو دو زیرو سے شکست دے دی۔اپنی اس کامیابی کے ساتھ قطر کی ٹیم، گروپ ای میں سرفہرست باقی رہی۔ اس گروپ کا ایک اور میچ میں شمالی کوریا اور لبنان کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ یہ میچ ایسی حالت میں ہوا کہ اس سے قبل کا اپنا اپنا میچ دونوں ٹیمیں ہار جکی تھیں اس لئے اس میچ کی فاتح ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں جانے کا موقع نہیں ملا جبکہ لبنان نے شمالی کوریا کو ایک مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔واضح رہے کہ گروپ ای میں نو پوائنٹ کے ساتھ قطر اور چھے پوائنٹ کے ساتھ سعودی عرب، بعد کے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے جبکہ لبنان اور شمالی کوریا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

ٹیگس