Jan ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • تختی کپ کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں گیارہ ملکوں کی شرکت

ایران میں تختی کپ کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے گیارہ ملکوں کے پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔

 ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کی کشتی فیڈریشن کے سکریٹری محمد امین کجباف نے کہا ہے کہ گریکو رومن کشتی میں اہم مقام رکھنے والے دنیا کے گیارہ ملکوں کے پہلوان تختی کپ کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گے-

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی کشتی فیڈریشن کی ہم آہنگی سے دنیا کے گیارہ ملکوں کے سو سے زائد پہلوان گریکو رومن کشتی کے ان مقابلوں میں شرکت کریں گے-

جن ملکوں کے پہلوان ان مقابلوں میں حصہ لیں گے ان میں چین، آرمینیا، صربیہ، فلسطین، سری لنکا، جارجیا، مصر، قزاقستان، کرویشیا اور کیوبا شامل ہیں جبکہ روسی پہلوانوں کی شرکت بھی متوقع ہے-

صوبہ خوزستان کی کشتی فیڈریشن کے سکریٹری نے کہا کہ ان مقابلوں میں ایران کی بھی چھے ٹیمیں حصہ لیں گی-

تختی کپ کشتی کے انتالیسویں  بین الاقوامی مقابلے چوبیس اور پچیس جنوری کو ایران کے جنوبی شہر اندیمشک میں منعقد ہوں گے-

ٹیگس