Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • ایشین کپ فٹبال میں ایران کی کامیابی کا سلسلہ جاری

ایران فٹبال ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

اتوار کی شام ابوظہبی کے محمد بن زائد اسٹیڈیم میں پری کوارٹر فائنل میں ایران اور عمان کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

یہ میچ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے دو صفر سے جیت لیا۔

اس میچ میں ایران کی جانب سے پہلا گول میچ شروع ہونے کے بتیس منٹ بعد علی رضا جہان بخش نے اور اکتالیس منٹ پر دوسرا گول اشکان دژاگے نے کیا۔

ایران اور عمان کے درمیان فٹبال ایشین کپ پری کوارٹر فائنل میں ریفری کے فرائض میکسیکو کے سزار آرتھر راموس نے انجام دیئے۔

سترہواں ایشین کپ فٹبال، ایشیا کے چوبیس ملکوں کی قومی فٹبال ٹیموں کی شرکت سے پانچ جنوری سے متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اب تک چودہ فٹبال ایشین کپ میں شرکت کر چکا ہے اور تین بار یہ کپ بھی جیتا ہے۔

ٹیگس