Jan ۲۴, ۲۰۱۹ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران ایشیا فٹبال کپ2019 کے سیمی فائنل میں

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے محمد بن زائد اسٹیدیم میں ہونے والے ایشین فٹبال کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں ایران نے چین کو شکست دی۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں جاری 17 ویں ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں، جارحانہ انداز میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے پہلے ہاف ایران کے نام رہا جس میں ایرانی کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگری دو گول کرکے چین کے خلاف برتری حاصل کرلی۔

ایران کی جانب سے پہلا گول سردار آزمون نے میچ کے 18 ویں منٹ میں کیا جس کے 12 منٹ بعد ہی مہدی طارمی نے ایران کی جانب سے دوسرا گول کردیا۔

میچ کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ایران کی جانب سے کریم انصاری فرد نے تیسرا گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ اس طرح ایرانی ٹیم اب تک ان مقابلوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ایشیا فٹبال کپ2019 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

 

ٹیگس