Feb ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • 2020 اولمپیک میں دو نوں کوریاؤں کا مشترکہ دستہ شرکت کرے گا

دو ہزار بیس میں چاپان میں ہونے والے گرمائی المپیک کھیلوں میں جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کا مشترکہ دستہ شرکت کرے گا۔

اس بات کا اعلان جنوبی اور شمالی کوریا کے وزرائے کھیل نے سوئیزر لینڈ میں عالمی اولمپیک کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ مشترکہ ملاقات کے بعد کیا ہے۔اس ملاقات میں دونوں کوریاؤں نے باسکٹ بال، ہاکی اور کشتی رانی کے مقابلے میں خواتین کی مشترکہ ٹیمیں بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔گزشتہ سال بھی دونوں کوریاؤں نے پیانگ چانگ میں ہونے والے سرمائی اولمپیک اور انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے متعدد ایونٹ میں مشترکہ طور پر حصہ لیا تھا۔