Mar ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • ٹیکوانڈو فیڈریشن کپ ایران کے نام

ایران کی ٹیکوانڈو کی جونیر ٹیموں نے تیسرے عالمی مقابلوں میں لڑکے اور لڑکیوں دونوں کے ایونٹ کا ٹائیٹل جیت لیا ہے۔

ایران کے جزیرہ کیش میں ہونے والے، ٹیکوانڈو فیڈریشن کپ کے مقابلوں میں ایران جونیر گرلز ٹیم نو طلائی تمغوں اور ایک ہزار ایک سو انہتر پوائنٹ کے ساتھ چمپین قرار پائی۔ان مقابلوں میں اردن اور ہندوستان کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔بوائز کے ایونٹ میں بھی ایران کی ٹیم نو طلائی تمغوں اور ایک ہزار ایک سو تہتر پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر رہی ہے۔ اردن کی ٹیم نے سونے، چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا اور دوسو چھے پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ شام کی ٹیم نے بائیس پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیکوانڈو عالمی فیڈریشن کپ کے مقابلے ہفتے کو ایران کے سیاحتی جزیرہ کیش میں منقعد ہوئے جس میں دنیا کے دس ملکوں کے ایک سو بہتر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ان مقابلوں میں جمہوریہ آذربائیجان، اردن، افغانستان، ایران، پاکستان، روس، شام، عمان، قزاقستان اور ہندوستان کی جونیر ٹیموں نے حصہ لیا۔

کمنٹس