Mar ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کے 6 تمغے

منگولیہ میں تیئیس برس کے کم عمر کے ایشین چیمپیئن کشتی کے مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ایرانی پہلوانوں نے سونے، چاندی اور کانسی کے دو دو تمغے حاصل کر لئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق منگولیہ کے شہر اولان باتر میں جاری کشتی کے ان مقابلوں میں تیئیس سال کے کم عمر کے ایرانی پہلوانوں نے بہتّر اور بیاسی کلوگرام کے مقابلوں میں سونے کے دو، ستتّر اور ایک سو تیس کلو گرام کے مقابلوں میں چاندی کے دو اور ساٹھ اور ستّانوے کلو گرام کے مقابلوں میں کانسی کے دو تمغے حاصل کر لئے۔پچپن، ترسٹھ اور ستّاسی کلو گرام کے کشتی کے مقابلے میں جمعے کو منعقد ہوں گے۔