Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ایرانی ویٹ لفٹر کے لیے سونے کا تمغہ

چین میں ویٹ لفٹنگ کے جاری ایشین چیمپیئن مقابلوں میں ایران کے ویٹ لفٹر رضابیرالوند نے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

چین میں ایشین چیمپیئن کے جاری اڑتالیسویں مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر نے ایک بار میں، ایک سو تہتر کلو گرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ازبکستان کے ویٹ لفٹر نے ایک سو بہتر کلو گرام اور قرقیزستان کے ویٹ لفٹر نے ایک سو اکہتر کلو گرام وزن اٹھا کر بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام کیا۔
جبکہ ایران کے ہی امیر حقوقی نے ایک سو دو کلو گرام کے وزن کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا۔

 

ٹیگس