Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کی سٹنگ والی بال ٹیم نے ایشیائی مقابلے جیت لیے

ایرانی معذور مردوں کی والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی سٹنگ والی بال مقابلے جیت لیے ہیں۔

ایران کی سٹنگ والی بال ٹیم، جمعرات کو تھائی لینڈ میں کھیلے جانے والے ایشیا پیسفک چیمپئن شپ مقابلوں میں چین کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے ہراکر چیمپین بن گئی۔
ایرانی معذور مردوں کی والی بال ٹیم، اس سے پہلے کمبوڈیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور قزاقستان کی ٹیموں کو بھی کوئی پوائنٹ دیئے بغیر شکست دے چکی ہے۔
ایشیا پیسفیک والی بال چیمپیئن شپ مقابلے، دس جون کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں شروع ہوئے تھے اور پندرہ جون کو ختم ہوگئے۔
ایرانی معذور مردوں کی والی بال ٹیم نے اس سے پہلے ہالینڈ میں ہونے والے سٹنگ والی بال دو ہزار اٹھارہ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹوکیو پیرا اولمپک کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

ٹیگس