Jun ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • والیبال ورلڈ لیگ 2019، ایران کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

ایرانی والی بال ٹیم کا آج بروز اتوار روس سے مقابلہ ہو گا۔

ایران میں منعقدہ 2019 والیبال ورلڈ لیگ مقابلوں کے تیسرے ہفتے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 3-2 نتیجے کیساتھ پولینڈ کی ٹیم کو شکست دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی شہر ارومیہ میں منعقدہ 2019 والیبال ورلڈ لیگ مقابلوں کے تیسرے ہفتے میں ایرانی کھیلاڑی، پولینڈ کے خلاف میدان میں اتر گئے۔

ہونے والے میچ میں ایران کی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مسلسل سیٹوں میں بالترتیت 25-20، 21-25، 18-25، 25-17 اور 15- 8 نتیجے کیساتھ اپنی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے دیا۔

ایران کی والی بال ٹیم، اب تک 21 پوانٹس کیساتھ پوائنٹ لسٹ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

ایرانی والی بال ٹیم کا آج بروز اتوار روس سے مقابلہ ہو گا۔

ٹیگس