Jun ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ایرانی والی بال ٹیم کو فتوحات مبارک ہو: صدرایران

صدر مملکت نے قومی والی بال ٹیم کو 2019 ورلڈ لیگ مقابلوں میں فتوحات پر مبارکباد پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایران کی قومی والی بال ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کھلاڑیوں کی ایسی جارحانہ فتح نہ صرف قوم کی خوشی بلکہ دنیا میں وطن عزیز کی عزت و وقار کی بالادستی کا باعث بھی بنتی ہے ۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم ،ارومیہ کے غدیر اسٹیڈیم میں روس کی قومی والیبال ٹیم کو تین گیم میں شکست دیکر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایران کی قومی والیبال ٹیم نے 24 پوائنٹس  لیکر پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقراررکھی ہے ۔ ایران کی والیبال ٹیم نے پہلی گیم 20 کے مقابلے میں 25 پوائنٹ سے جیت لی، دوسری گیم 24 کے مقابلے میں 26 پوائنٹ سے جیت لی جبکہ تیسری گیم 23 کے مقابلے 25 پوائنٹ سے جیت لی اور اس طرح روس کی قومی والیبال ٹیم کے مقابلے میں ایرانی ٹیم نے فتح حاصل کرکے اپنے گروپ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ والی بال ورلڈ لیگ کے چوتھے ہفتے کے مقابلے ایران کے شمالی شہراردبیل میں منعقد ہوں گے۔

ٹیگس