Jul ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • عالمی لیبرز گیمز میں ایران کی عمدہ کارکردگی

عالمی لیبرز گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 میڈل حاصل کئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے سپین میں منعقدہ عالمی لیبرز گیمز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق سپین میں منعقد ہونے والے عالمی چھٹویں لیبر گیمز میں ایرانی پہلوانوں یونس عیسی بیگلو، محمود سلیمی راد، جواد صابری، محمد جواد صابری، محمد جعفر توسلی، مہرداد بہرامی، حسین شکری اورامید حاجی تبار نے گریکو رومن کشتی مقابلوں میں اپنی  مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 7 طلائی  تمغے جیت لیے جبکہ سید مہدی حسینی پور نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ایران کے تیراکوں نے تیراکی کے مقابلوں میں سونے،چاندی اور کانسی کے 12 تمغے حاصل کئے۔ جبکہ میراتھن دوڑ میں ایران کی خواتین نے بھی سونے ،چاندی اور کانسی کے تمغے حاصہل کئے۔

 واضح رہے کہ  چھٹےعالمی لیبر گیمز 2 جولائی کو اسپین میں شروع ہوئے جس میں 42 ممالک کے تین ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ایرانی ٹیم 140 کھلاڑیوں، کوچز اور نگران مردوں اور خواتین ایتھلیٹکس پر مشتمل ہے۔ ایرانی کھلاڑی ٹیبل ٹینس، ساحلی والی بال، گریکو رومن اور ساحلی کشتی، جوڈو اور مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ٹیگس