Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل

کرکٹ ورلڈ کپ میں کل ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو شکست دے دی۔

کرکٹ ورلڈکپ  کے 43 ویں میچ میں آج پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ اس سے قبل کل کرکٹ ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کا سفر تمام ہوگیا، ایونٹ میں کالی آندھی نے 2 کامیابیاں سمیٹی جب کہ افغانستان فتح کی پیاس تک نہ بھجا سکی۔ دونوں ٹیمیں لیڈز کے میدان پر ایونٹ میں آخری بار سامنے آئیں تو ویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں افغان ٹیم 288 رنزپرڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے اکرام علیخل نے سب سے زیادہ 86 رنز بنائے، رحمت شاہ نے 62، اصغر افغان نے 40 اور نجیب اللہ زردان نے 31 رنز کی اننگز کھیلی ۔

ویسٹ انڈین بولر بریتھویٹ نے 4 اور کیمار روچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس نے کیا، گیل میگا ایونٹ کے اپنے آخری میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

ایون لیوس نے شائے ہوپ کے ساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، لیوس 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور شائے ہوپ 77 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔ شیمرون ہیٹمیئر 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ پچھلے میچ کے سنچری میکر نکولس پورن نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی، وہ 58 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان جیسن ہولڈر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے دولت زدران نے 2 وکٹ حاصل کی۔

ٹیگس