Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کےکراٹے کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

عالمی لیبرز گیمز میں ایرانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور کشتی اور تیراکی کے بعد کراٹے میں بھی ایرانی کھلاڑیوں نےعمدہ کارکردگی کا مطاہرہ کیا ہے۔

ایران کےکراٹے کے کھلاڑیوں نےعمدہ کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے اب تک 9 تمغے جیتے ہیں۔ کراٹے کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے 6،چاندی کا ایک اورکانسی کے 2 تمغے جیتے جبکہ اس سے قبل ایران کی تیراکی ٹیم نے اسپین میں منعقدہ عالمی لیبر گیمز میں  12 رنگا رنگ تمغے جیتے۔

ایران کے تیراکی کھلاڑیوں نے اسپین میں کھیلے جانے والے چھٹے بین الاقوامی لیبر گیمز میں 200 میٹر میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 مختلف تمغے وطن عزیز کے نام کر لیے جبکہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے اسپین میں منعقدہ عالمی لیبرز گیمز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے۔

 واضح رہے کہ  چھٹےعالمی لیبر گیمز 2 جولائی کو اسپین میں شروع ہوئے جس میں 42 ممالک کے تین ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ایرانی ٹیم 140 کھلاڑیوں، کوچز اور نگران مردوں اور خواتین ایتھلیٹکس پر مشتمل ہے۔ ایرانی کھلاڑی ٹیبل ٹینس، ساحلی والی بال، گریکو رومن اور ساحلی کشتی، جوڈو اور مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ٹیگس