Jul ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کی جونیئر کشتی ٹیم ایشیا کی چمپیئن

اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر کشتی ٹیم نے سونے کے 4 چاندی کے 2 اور کانسی کا ایک تمغہ جیت کر 181 پوائنٹس کے ساتھ ایشیاء کی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ایشیائی گریکو رومن کشتی مقابلے جمعرات اور جمعہ کے روز قزاقستان کے شہر نورسلطان میں شروع ہوئے تھے جس میں ایرانی نوجوان پہلوانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قزاقستان کی ٹیم نے 175 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ  ایران کی جونیئر کشتی ٹیم 2018 میں بھی ازبکستان میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں ایشیائی چمپین بنی تھی۔

 

ٹیگس