Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • عالمی لیبر گیمز میں ایران کے 138 تمغے

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں نے چھٹےعالمی لیبر گیمز میں مجموعی طور پر 138 مختلف تمغے جیت لیے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں نے اسپین میں منعقدہ چھٹے لیبر گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 61 طلائی، 48 چاندی اور 29 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

اسپین کے شہر تور توسای میں منعقدہ عالمی لیبر گیمز کا  آغاز 2 جولائی کو ہوا جس میں 40 ممالک سے تین ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک مختلف فیلڈز بشمول گریکو رومن کشتی، جوڈو، تیراکی، ٹرک اینڈ فیلڈ، کراٹے اور ٹیبل ٹینس میں مجموعی طور پر 138 تمغے جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی ٹیم پر مشتمل 140 کھلاڑی، کوچز اور نگران مردوں اور خواتین ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، ساحلی والی بال، گریکو رومن اور ساحلی کشتی، جوڈو اور مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں.

ایرانی کاروان نے 2015 میں لٹویا میں منعقدہ عالمی لیبر گیمز مقابلوں میں 21 سونے، 5چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 9ویں پوزیشن حاصل کی اور  2017 میں بھی 35 سونے، 15 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے.

 

ٹیگس

کمنٹس