Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کی فری اسٹائل کشتی کی یوتھ ٹیم ایشیائی چمپئن

ایرانی پہلوانوں نے ایشیائی یوتھ فری اسٹائل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے قزاقستان کے شہر نورسلطان میں منعقد ہونے والے ایشیائی یوتھ فری اسٹائل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 7 اورچاندی اور کانسی کے ایک ایک تقغے حاصل کر کے 212 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ہندوستان نے 157 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور قزاقستان نے 145 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیگس