Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ کرکٹ کا پہلا سیمی فائنل آج ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین

دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو شیڈول ہے ۔

ورلڈ کپ کرکٹ کا پہلا سیمی فائنل آج ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اور ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ایک بار پھر ہندوستانی تماشائیوں کا غلبہ رہنے کا امکان ہے۔

آئی سی سی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ ٹکٹ پالیسی انگلش بورڈ کی مشاورت سے ہی تیار کی گئی تھی، میزبان بورڈ نے انڈر 16 اور ساؤتھ ایسٹ ایشین کمیونٹی کو زیادہ ٹکٹ فروخت کرنے کی گائیڈ لائن دی جس پر عمل کیا گیا۔

ٹیگس