Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کوشکست، آسٹریلیا اور انگلینڈ آج مد مقابل

نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان کو ہراکر کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل  آج جمعرات کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ اس سے قبل کل کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ہندوستان کو 18 رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا تاہم بھارتی ٹاپ آرڈر نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیا اور صرف 5 رنز پر 3 بیٹسمین پولین لوٹ گئے، روہت شرما، لوکیش راہول اور ویرات کوہلی نے صرف ایک ایک رن بنایا اور آؤٹ ہوگئے۔

24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد رشپ پنٹ اور ہاردیک پانڈیا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 47 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم رشپ پنٹ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور ہندوستان کا میچ بارش کی وجہ سے جب روکا گیا تو کیوی ٹیم نے 46 اعشاریہ ایک اوورز میں 5 وکٹوں پر 211 رنز بنا لیے تھے،  ٹورنامنٹ رولز کے مطابق دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، میچ مکمل نہ ہونے پر کل بقیہ میچ مکمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ کل نیوزی لینڈکے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کی  بیٹنگ لائن ہندوستان کی نپی تلی باولنگ کے سامنے ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور صرف ایک رن پر ہی مارٹن گپٹل پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ پر کپتان ولیمسن نے نکولس نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا  تو 69 کے مجموعے پر نکولس  بولڈ ہوگئے، کپتان نے تجربہ کار راس ٹیلر کے ساتھ تیسری وکٹ پر 65 رنز جوڑ ے ، اس دوران ولیمسن نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ  134 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ولیمسن نے 95 گیندوں پر 67 رنز بنائے جس میں 6 چوکے بھی شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 162 رنز  پرجیمس نیشن کی صورت میں گری جو تجربہ کار راس ٹیلر کا ساتھ  چھوڑ گئے،انہوں نے صرف 12 رنز بنائے جب کہ گرینڈ ہوم 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 46 اعشاریہ ایک اوورز میں تیز بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا اور مسلسل بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد امپائرز نے رولز کے تحت کھیل ختم کرنے اور بقیہ میچ آج بدھ کے روز مکمل کرنے کا فیصلہ سنایا۔ کیوی ٹیم  نے کل اپنی نامکمل اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 211 رنز سے شروع کی.

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا اور ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

ٹیگس