Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایرانی کی تیکوانڈو ٹیم اٹلی گیمز کی چمپین

اسلامی جمہوریہ ایران کی تیکوانڈو ٹیم نے اٹلی میں منعقدہ عالمی یورنیوسل طلباء گیمز میں مسلسل 4 کامیابیاں حاصل کر کے 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اٹلی کی شہر ناپل میں منعقدہ 2019 عالمی یوینورسل طلباء گیمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تیکوانڈو ٹیم نے یوکرین، چین اور ملائشیا کی ٹمیوں کو جارحانہ انداز میں شکست دی۔

 مصراور تائیوان کی ٹیمیں دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہوئیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تیکوانڈو  ٹیم نے انفرادی  حیثیت میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 4 طلائی تمغے جیت لیے اوراس طرح وہ ایرانی کھلاڑیوں کے طلباء کے کارروان میں بہترین ٹیم کا لقب بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ٹیگس