Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران نے ہاکی کپ جیت لیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

تھائی لینڈ میں منعقدہ آٹھویں ایشیائی ہاکی مقابلوں میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے قزاقستان کو صفر کے مقابلے میں دس گول سے ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہاکی ٹیم، ہفتہ کے روز ازبکستان میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں ازبکستان کے خلاف میدان میں اتری تھی۔
ایرانی ٹیم، اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کو صفر کے مقابلے میں نو گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔
دوسری جانب ایران کی جونیئر تائیکواندو ٹیم نے ایشین یوتھ چیمپین شپ میں سونے کے پانچ، چاندی کے تین اور کانسی کا ایک تغمہ حاصل کیا ہے۔
اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والے ایشین یوتھ چیمپین شپ میں ایشیائی ملکوں کے تین سو اکتیس تائیکواندو کھلاڑی شریک ہیں۔

 

ٹیگس

کمنٹس