Jul ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کی ٹیکوانڈو ٹیم ایشیا کی چمپئین

10ویں ایشیائی جونیئرٹیکوانڈو مقابلوں میں ایران کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دسویں ایشیائی جونیئرٹیکوانڈو مقابلوں میں ایران کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے  سونے کے 10، چاندی کے 6 اورکانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا اور اس طرح ایران کی ٹیکوانڈو ٹیم ایشیا کی چمپئین بن گئی۔ جبکہ جنوبی کوریا نے سونے کے 3 چاندی کے 4 اور کانسی کے 7 تمغے حاص کر کے دوسری اور چین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ 10 ویں ایشیائی جونیئر ٹیکوانڈو مقابلے اتوار کے روز اردن کے دارالحکومت امان میں شروع ہوئے تھے جو کل ختم ہو گئے. ان مقابلوں میں 331 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹیگس