Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کی اسکواش ٹیم کی پہلی پوزیش

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اسکواش ٹیم نے مغربی ایشیائی ممالک کے درمیان منعقدہ اسکواش مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیش کو اپنے نام کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے گرکان میں منعقدہ ایشیائی اسکواش مقابلوں کے چوتھے دن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے قطر کے خلاف کھیلے جانے میچ کو 2-1 نتیجے کے ساتھ  جیت کر مسلسل چوتھی بار کے لئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیش کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ مغربی ایشیائی ممالک کے اسکواش مقابلوں کا تیسرا دور، کویت، قطر اور عراق سے آئے ہوئے نمائندوں کی شرکت سے ایرانی شمالی صوبے گرگان میں منعقد ہوا۔

ٹیگس