Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ایشیائی والی بال میں ایران نے ہندوستان کو شکست دے دی

ایران کی قومی والی بال ٹیم نے ایشائی مقابلوں میں ہندوستان کو زبردست شکست دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے والی بال ٹیم نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم کھیلے جانے والے ایشیائی مقابلوں میں ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اپنی مہارت کے جوہر د کھاتے ہوئے مسلسل تینوں سیٹ میں  ہندوستان کو شکست دے دی۔ایران کی قومی والی بال ٹیم نے بالتریب پچیس سولہ، پچیس اکیس اور  پچیس اکیس سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

بیسیویں ایشیائی والی بال مقابلے تیرہ ستمبر سے ایران کے دارالحکومت تہران میں شروع ہوئے ہیں اور اکیس ستمبر تک جاری رہیں گے۔ایشیائی والی بال مقابلوں کی سب سے بہترین آٹھ ٹیمیں اولمپیک کوالیفائی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گی۔اولمپک کوالیفائی مقابلوں کا انعقاد جنوری دوہزار بیس میں ہوگا اور ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ٹوکیو اولمپک دوہزار بیس میں حصہ لے سکے گی۔

ٹیگس