Oct ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی کراٹے ٹیم نے 2019 عالمی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

روس میں منعقدہ 2019 عالمی مقابلوں میں اپنی طاقت اور مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے ایرانی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین اورمردوں  کی قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں نے روس میں منعقدہ  2019 عالمی کراٹے مقابلوں میں یکے بعد دیگرے مختلف تمغے جیت کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 3 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں ذبیح اللہ پورشیب، سارا بہمنیاراور رزیتا علی پور نے تین طلائی تمغے جیتے اس کے علاوہ ایران کے دیگر کھلاڑیوں سجاد گنج زادہ اور بہمن عسگری نے بالترتیب ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا.

واضح رہے کہ اسپین اور آذربائیجان کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2019 عالمی کراٹے مقابلے 4 اکتوبر کو 85 ممالک سے آئے ہوئے 642 کھلاڑیوں کی شرکت سے روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوئے۔

یہ مقابلے ٹوکیو میں منعقدہ 2022 المپک کے کوالیفای مقابلے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والے پوانٹس کو بھی عالمی فیڈریشن کی درجہ بندی میں شامل کیا جاتا ہے۔

ٹیگس