Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • عالمی تیکوانڈو مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن

ایرانی کھلاڑیوں نے سربیا میں منعقدہ عالمی تیکوانڈو ٹورنامنٹ میں 6 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی.

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی تیکوانڈو ٹیم نے سربیا میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلوں میں 2طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی.

ان مقابلوں میں میکسیکو اور آسٹریلیا نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی.

18 ویں عالمی تیکوانڈو ٹورنامنٹ اتوار کے روز 285 کھلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ سربیا کے شہر بلغراد میں منعقد ہوئی.

ٹیگس