Nov ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی نے  دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی ویٹ لفٹر سید ایوب موسوی نے عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کھلاڑی سید ایوب موسوی نے ترکی میں منعقدہ عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے آخری دن اتوار کو چھیانوے کلوگرام کے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
ایران کے سید ایوب موسوی نےگزشتہ روز ترکی کے افسانوی ویٹ لفٹر نعیم سلیمان اوغلو کو عالمی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کے آخری دن، مجموعی طور پر تین سو اسی کیلوگرام وزن اٹھا کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ان مقابلوں میں دو ایرانی خواتین نے بھی حصہ لیا۔ خاتون کھلاڑی سیدہ الہام حسینی اور پریسا جہان فکریان نے ان عالمی مقابلوں میں بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ویٹ لفٹنگ کے یہ عالمی مقابلے چودہ اور سترہ نومبر تک ترکی کے شہر غازی انتپ میں منعقد ہوئے۔