Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • یونانیوں نے صیہونی حکومت کا پرچم نذرآتش کردیا

ایتھنز میں یونان کی آئکہ اور صیہونی حکومت کی ہاپوئل باسکٹ بال ٹیموں کے درمیان مقابلے میں یونانی ٹیم کے حامیوں نے صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش کردیا

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئکہ ٹیم کے ہزاروں حامیوں نے جمعرات کو فلسطینیوں کا پرچم بلند کیا جبکہ ان کے ہاتھوں میں اسرائیلی جیلوں میں برسوں سے قید فلسطینی قیدیوں کی تصویریں بھی تھیں۔

یورپی باسکٹ بال لیگ کے تناظر میں ہونے والے اس مقابلے میں یونانی باسکٹ بال ٹیم آئکہ کے حامیوں نے صیہونی ٹیم کے حامیوں سے کسی طرح کے تصادم کے بغیر صیہونی حکومت کا پرچم نذرآتش کردیا۔

مقبوضہ فلسطین ایشیا میں واقع ہے اس کے باوجود صیہونی حکومت کی ٹیمیں ، اسلامی و عربی ممالک کی پابندیوں سے بچنے کے لئے یورپین لیگ میں حصہ لیتی ہیں۔

ٹیگس