Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • روئنگ کپ بوٹنگ میں ایران کو طلائی تمغے

اسلامی جمہوریہ ایران نے تھائی لینڈ میں جاری بوٹنگ کے روئنگ کپ ایشیائی مقابلوں میں دو طلائی طمغے حاصل کرلئے ہیں۔

ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ تھائی لینڈ میں روئنگ کپ، بوٹنگ کے ایشیائی مقابلوں میں سنیچر کو ایران کے بہمن نصیری نے طلائی طمغہ حاصل کرلیا۔اس رپورٹ کے مطابق ایران کے بوٹنگ کے ماہر بہمن نصیری نے یہ طلائی طمغہ، روئنگ کپ بوٹنگ کے انفرادی مقابلے کے فائنل میں حاصل کیا ہے۔ اس مقابلے میں، تھائی لینڈ، ویتنام اور ازبکستان نے بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔روئنگ کپ ایشیائی بوٹنگ کے خواتین کے انفرادی مقابلوں کے فائنل میں ، ایران کی نازنین ملائی نے بھی طلائی طمغہ حاصل کیا ۔ خواتین کی بوٹنگ کے انفرادی مقابلوں کے فائنل میں قزاقستان نے دوسری اور ویتنام نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تھائی لینڈ میں روئنگ کپ ایشیائی مقابلے اٹھارہ دسمبر کو شروع ہوئے اور بائیس دسمبر تک جاری رہیں گے۔

 

ٹیگس