Jan ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ایشین فٹبال لیگ کے میچوں میں ایران کی میزبانی بحال

ایشین فٹبال کنفڈریشن کے عہدیداروں نے ایشین لیگ فٹبال کے مقابلے میں ایران کے استقلال ، پرسپولیس ، سپاہان اور شہرخودرو کلبوں کو میزبانی کی ضمانت دے دی ہے ۔

ایران کی فٹبال فیڈریشن کے حکام نے جمعرات کو کوالا لامپور میں اے ایف سی کے جنرل سکریٹری وینڈسور جان سے ملاقات کی - اس ملاقات میں اے ایف سی نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ ایران کے کلب اپنے حریف کلبوں کی خود اپنی فیلڈ پر میزبانی کریں گے اور اسی طرح وہ دوسرے ملکوں میں اپنی حریف ٹیموں کے مہمان ہوں گے - اے ایف سی نے سترہ جنوری کو ایران کی فٹبال فیڈریشن کو ایک خط ارسال کرکے ایشین فٹبال لیگ کے میچوں میں ایران سے میزبانی لے لی تھی اور کہا تھا کہ ایشین فٹبال لیگ میں کوالی فائی کرنے والے ایرانی فٹبال کلب یہاں کھیلے جانے والے میچ دیگر ملکوں میں کھیلیں گے - اے ایف سی کے اس فیصلے پر ایران کی حکومت اور عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ ایران کی کلب کی ٹیمیں ایشین فٹبال لیگ کے مقابلے میں شرکت نہیں کریں گی۔

ٹیگس