Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کی خاتون کھلاڑی عالمی کراٹے مقابلوں کے فائنل میں

ایران کی خاتون کھلاڑی نے فرانس میں منعقدہ عالمی کراٹے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون کھلاڑی حمیدہ عباس علی نے 68 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے ڈنمارک، اسلوواکیا، فرانس اور بلغاریہ کی حریفوں کو شکست دے کر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

ایرانی خاتون کھلاڑی آج بروز اتوار ترکی  کی حریف ملتم ہوکا اوغلو کیخلاف میدان میں اتریں گی۔

عالمی کراٹے مقابلوں کا 24 جنوری سے فرانس میں انعقاد کیا گیا جس میں 92 ممالک سے آئے ہوئے 703 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس