Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کی کراٹے کی خاتون کھلاڑی فائنل میں

ایران کی ینگ کراٹے کار حمیدہ عباس علی عالمی لیگ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

حمیدہ عباس علی، ڈینمارک، سلوواکیہ، فرانس اور بلغاریہ کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر پیرس میں جاری عالمی لیگ کراٹے کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ سونے کے تمغے کے لیے ان کا مقابلہ اتوار کی شام ترکی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی ملتم ہوکا اوغلو سے ہوگا۔

قبل ازیں ایرانی کراٹے کار صالح اباذری نے چوراسی کلو گرام کے ایونٹ میں ہیوی ویٹ رینکنگ میں اپنی جگہ بنالی تھی۔پیرس میں جاری عالمی کراٹے لیگ کے مقابلے جمعے سے شروع ہوئے ہیں اور اتوار کی شام تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں ایران سمیت دنیا کے بیانوے ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹیگس