Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی اعلی کارکردگی

ایرانی طالب علم کھلاڑیوں نے نیپال میں منعقدہ عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میڈل اپنے نام کئے۔

آن لائن عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں کا پہلا دور 13 سے 15 اگست تک خواتین اور مردوں کی کیٹیگری میں نیپال میں منعقد ہوا۔

ان مقابلوں کی 12 سے 14 سال کی عمر تک کی خواتین کی کیٹیگری میں ایران کی ساناز تقی پور اور نرگس بولقند نے اپنی مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مردوں کی کیٹیگری میں ایرانی کھلاڑی امیر حسین اسماعیلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ 15 سے 17 سال کی عمر تک کی کیٹیگری میں ایران کی زینب طغیانی اور مہتاب تاجی رستم آبادی نے بالتریب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ مردوں کی کیٹیگری میں محمد امین گماریان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

قابل ذکر ہے کہ ہونے والوں مقابلوں کے تین بین الاقوامی ریفریز بھی اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھتے تھے۔

ٹیگس