Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • عظیم بلے باز ظہیر عباس کے لیے ہال آف فیم  کا اعزاز

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز ظہیر عباس کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیے کے مطابق ظہیرعباس اور دنیا کے دیگرکھلاڑیوں کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان سوشل میڈیا چینل پر منعقدہ آن لائن پروگرام کے دوران کیا گیا۔
ایشین بریڈمین کے نام سے مشہور پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر ظہیرعباس انیس سو ستر سے انیس سو اسی کے دوران کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ ان کا شمار اپنے دورکے نامور کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔
ظہیر عباس کو ایشیا میں سو فرسٹ کلاس سینچری بنانے والے کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ وہ ایک عرصے تک آئی سی سی کے صدر بھی رہے ہیں۔
ظہیر عباس نے ہال آف فیم کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آئی سی سی کے ہال آف فیم میں کرکٹ کی دنیا میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے عظیم کھلاڑیوں کے نام میں شامل کیے جاتے ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان کے پانچ دیگر کھلاڑی بھی آئی سی سی کے ہال آف فیم کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جن میں کرکٹر سے سیاستدان بننے والے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس

کمنٹس