• یوٹرن لینے کی ضرورت ہے!۔ پوسٹر

    یوٹرن لینے کی ضرورت ہے!۔ پوسٹر

    Feb ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱

    خدائے سبحان کا قرآن مجید میں ارشاد گرامی ہے: إِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ التَّوَّابِینَ؛ یعنی خداوند عالم توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔ توبہ درحقیقت واپس لوٹنے کے معنیٰ میں ہے۔ انسان کو زندگی میں بارہا یوٹرن لینے اور واپس لوٹنے کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ وہ شیطان اور اپنے نفس کے جھانسے میں آکے بسا اوقات راہ راست سے بھٹک کر غلط راستے کی جانب نکل پڑتا ہے۔ اس لئے اُسے خود اپنی نجات کے لئے یوٹرن لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • جانا اُدھر جدھر علیؑ جائیں!۔ پوسٹر

    جانا اُدھر جدھر علیؑ جائیں!۔ پوسٹر

    Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۸

    مرسل اعظم، نبی خاتم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: اے عمار! اگر تم یہ دیکھو کہ علیؑ ایک طرف اور لوگ دوسری طرف جا رہے ہیں، تو تم علیؑ کے ساتھ ہو لینا۔ (ارشاد القلوب، ج۲، ح۱۰۵)

  • خوش نصیب کون ہے؟! ۔ پوسٹر

    خوش نصیب کون ہے؟! ۔ پوسٹر

    Feb ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۹

    امیر المومنین علی علیه السلام: خوش نصیب ہے وہ شخص جو اپنے اضافی اور ضرورتوں کی تکمیل کے بعد بچے ہوئے مال کو دوسرے بندگان خدا تک پہونچتا اور اسے انفاق کرتا ہے۔ (میزان الحکمه، ج ۱۲، صفحه ۳۷۱)

  • اچھی باتیں سننے کے عادی بنو!۔ پوسٹر

    اچھی باتیں سننے کے عادی بنو!۔ پوسٹر

    Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۷

    امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں:اپنے کانوں کو اچھی باتیں سننے کا عادی بناؤ۔ (غررالحکم) ایک دوسری حدیث شریفہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ فضول باتیں سننے سے دل سخت ہو جاتا ہے۔ (بحار الانوار)

  • یوم پدر مبارک!

    یوم پدر مبارک!

    Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۲

    ۱۳ رجب سنہ ۳۰ عام الفیل کو مولیٰ الموحدین امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ اس دن کو ایران اسلامی میں یوم پدر کا عنوان دیا گیا ہے!

  • انقلاب زندہ ہے! ۔ پوسٹر

    انقلاب زندہ ہے! ۔ پوسٹر

    Feb ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۹

    رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک خطبۂ جمعہ کے دوران دشمنان اسلام کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا: حاج قاسم سلیمانی کی شہادت نے ساری دنیا کو یہ بتا دیا کہ انقلاب زندہ ہے۔ بعض لوگ یہ ظاہر کرنا چاہتے تھے کہ ایران میں (اسلامی) انقلاب کا خاتمہ ہو چکا ہے، مر چکا ہے، زوال پذیر ہو چکا ہے، مگر ان کی شہادت نے یہ ثابت کر دیا کہ انقلاب زندہ ہے۔ (رهبر انقلاب اسلامی / 17/01/2020)

  • توتو میں میں نہ کیا کرو! ۔ پوسٹر

    توتو میں میں نہ کیا کرو! ۔ پوسٹر

    Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۷

    فضول بحث اور توتو میں میں ایک ایسی عادت ہے جومعاشرے میں بہت زیادہ رائج ہے اور بعض لوگ اپنے مد مقابل پر اپنی برتری برقرار رکھنے کے لئے لمبی لمبی فضول بحثیں کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے سلسلۂ کلام روک دینے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ جبکہ وہ اس بات سے غافل ہوتے ہیں کہ زیادہ بحث اور توتو میں میں کرنے سے دلوں میں کینہ و دشمنی پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی حقیقت کی جانب امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے ہمیں متوجہ فرمایا ہے۔

  • اگر انقلاب اسلامی نہ ہوتا تو آج نیل تا فرات کا صیہونی خواب پورا ہو چکا ہوتا!

    اگر انقلاب اسلامی نہ ہوتا تو آج نیل تا فرات کا صیہونی خواب پورا ہو چکا ہوتا!

    Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۵

    عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید، روح خدا، امام خمینی (رہ) کی قیادت میں کامیاب ہونے والے اسلامی انقلاب کی برکتیں دنیا بھر میں محسوس کی گئیں اور آج بھی ان برکتوں کا نزول و ظہور جاری و ساری ہے!

  • دلوں کی ڈھارس!۔ پوسٹر

    دلوں کی ڈھارس!۔ پوسٹر

    Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۸

    آجکل مشکلات اور مصائب و آلام کا ستایا ہوا انسان سکون اور اطمینان کی تلاش میں ہے اور وہ اسے حاصل کرنے کے لئے سب کچھ اپنا لیتا ہے سوائے اپنے بنانے والے کے بتائے ہوئے نسخے کے،نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اسے تمام تر کوشوں کے باوجود آرام و سکون میسر نہیں ہوتا۔ قرآن کریم نے انسان کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر تم سکون قلب چاہتے ہو تو یاد رکھو کہ دلوں کو قرار صرف یاد خدا سے آتا ہے۔

  • فاطمہ سلام اللہ علیہا ۔ پوسٹر/ احادیث

    فاطمہ سلام اللہ علیہا ۔ پوسٹر/ احادیث

    Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴

    ۲۰ جمادی الثانی دختر رسولِ خدا حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کا یوم ولادت باسعادت ہے۔