سحر نیوز رپورٹ
فلسطینیوں کے واپسی مارچ کی پہلی سالگرہ اور یوم الارض کے موقع پر نکالے گئے فلسطینی باشندوں کے پرامن مارچ پر صیہونی فوج کے حملے میں اب تک تین فلسطینی شہید اور دو سو دس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
تیس مارچ کو فلسطین میں تینتالیسواں یوم الارض منایا جا رہا ہے اسی مناسبت سے فلسطین کے ساتھ ساتھ دوسرے ملکوں میں بھی فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کے لئے مظاہروں، ریلیوں، اجتماعات اور مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے یوم الارض کے موقع پرفلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے10 فلسطینیون کو زخمی کردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم الارض فلسطینیوں کی تاریخ اور ان کی استقامتی ثقافت میں ایک سنگ میل ہے کہ جس نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کے مقابلے میں استقامت کو زندہ رکھا ہے۔