اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے کے حالات میں ایران کے کردار کو تعمیری اور امن و سلامتی کے قیام میں معاون قرار دیا۔
شمالی کوریا نے اسٹریٹیجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
چین کی وزارت دفاع نے ایشیا پیسیفک علاقے میں امریکہ کی جانب سے فوجی تنصیبات قائم کئے جانے پر واشنگٹن کو خبردار کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ سکیورٹی خلیج فارس کے تمام ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ خطے میں اشتعال انگیز حرکتیں بند کرے۔
عراق کے صدر نے شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں دونوں ملکوں کے صلاح و مشورے اور ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔
عرب لیگ کا بتیسواں سربراہی اجلاس آج جدہ میں شروع ہوا اور عرب لیگ کی سربراہی الجزائر سے سعودی عرب کو سونپ دی گئی۔
چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک خود کو عالمی طاقتوں کے شطرنج کے مہرے کے طور پر استعمال ہونے سے بچائیں ۔
امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس اس معاملے میں علاقائی ملکوں کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین کی مشقیں سلامتی کو یقینی بنانے کا پیغام ہیں۔