Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran

امریکہ میں تارکین وطن والدین کو بچوں سے جدا کرنے کے عدالتی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک خاتون امریکہ کے نام نہاد مجسمہ آزادی پر چڑھ گئیں۔

امریکہ میں ظالمانہ قوانین کے تحت ہر روز کوئی نیا بحران جنم لیتا ہے اور اس بار بھی ایک انتہائی ظالمانہ فیصلے کے تحت تارکین وطن والدین کو انکے معصوم بچوں سے جدا کردیا گیا۔ جس پر احتجاج کرتے ہوئے ایک امریکی خاتون امریکہ کے نام نہاد مجسمہ آزادی پر چڑھ گئی جسے بعد ازاں پولیس نے نیچے اتار لیا۔

واضح رہے کہ تارکین وطن والدین کے بچوں کو خاندان سے علیحدہ رکھنے پر امریکا کی مقامی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں جج ڈانا سابرو نے فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو ایک ماہ کے اندر منقسم خاندان کو ملانے اور 5 برس سے کم عمر بچوں کو دو ہفتوں کے اندر تارکین وطن والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

ٹیگس