Nov ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • لندن میں ہزاروں افراد کا سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ

سرمایہ دارنہ نظام کے خلاف لندن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین لندن میں گائی فاکس نامی فوجی کی یادگار کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت برطانیہ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کے لئے انقلاب لانا ہو گا۔

یہ مظاہرہ برطانوی پولیس کی بے جا مداخلت کے بعد پرتشدد رخ اختیار کر گیا اور مشتعل مظاہرین نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چلا کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

دنیا کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی پانچ نومبر کو گائی فاکس کی یاد میں ایسے ہی مظاہرے کیے گئے۔ واشنگٹن میں بھی احتجاجی مظاہرین نے وہائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگائے۔

قابل ذکر ہے کہ گائی فاکس کیتھولک مذہبی سے تعلق رکھنے والا ایک برطانوی فوجی تھا جس نے انیس سو چھے میں بارود سازش کے نام سے معروف ناکام کاروائی میں حصہ لیا تھا۔بارود سازش، کیتھولک مذہب کے پیروکاروں کے ساتھ حکومت برطانیہ کے متعصبانہ رویہ کے خلاف ایک انت‍قامی کارروائی تھی جس کا مقصد پارلیمنٹ پر حملہ کرکے شاہ جیمز اول کو قتل کرنا تھا۔

ٹیگس