Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • بنگلادیش میں حزب اختلاف کے دو رہنماؤں کو پھانسی دی گئی ہے۔
    بنگلادیش میں حزب اختلاف کے دو رہنماؤں کو پھانسی دی گئی ہے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی جیل میں دو اپوزیشن رہنماؤں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

بنگلادیش میں حزب اختلاف کے دو رہنماؤں علی حسن محمد مجاہد اور قادر چوہدری کو ڈھاکا جیل میں پھانسی دی گئی- ان دونوں رہنمائوں پر انیس سو اکھتر کی جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے کا الزام تھا۔

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے دو ہزار تیرہ میں جماعت اسلامی کے جنرل سکریٹری علی حسن محمد مجاہد اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما صلاح الدین قادر کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا - ان دونوں سیاسی لیڈروں نے بنگلادیش کے صدر عبد الحامد سے رحم کی اپیل کی تھی جسے انھوں نے مسترد کردیا- ان دونوں رہنماؤں پر بنگلادیش کی تحریک آزادی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام تھا- دونوں رہنماؤں کو سنیچر کی رات پھانسی دی گئی-

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی قابل مذمت ہے ۔ لیاقت بلوچ نے الزام لگایا کہ بنگلادیشی حکومت ہندوستان کی ایما پر سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے-

ٹیگس