Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • صدر ولادیمیر پوتن نے رجب طیب اردوغان سے ملنے سے انکار کر دیا
    صدر ولادیمیر پوتن نے رجب طیب اردوغان سے ملنے سے انکار کر دیا

روس نے ترک صدر کی جانب سے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی درخواست باضابطہ طور پر مسترد کردی ہے۔

ماسکو میں کریملن پیلس نے بتایا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن ، پیرس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ترکی کے صدر نے انقرہ ماسکو کشیدگی میں اضافے کے بعد روسی صدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ایک روسی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد انقرہ اور ماسکو کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ترکی نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روسی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کے باعث وارننگ دینے کے بعد مار گرایا ہے تاہم روس نے ترکی کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مارگرائے جانے والے روسی طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔

صدر ولادمیر پوتن نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کو پیٹھ میں خنجر گھوپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ٹیگس