Dec ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • شام میں مداخلت کا اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف
    شام میں مداخلت کا اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے منگل کے روز اعتراف کیا ہےکہ اسرائیلی فوج وقتا فوقتا شام میں سرگرمیاں انجام دیتی رہتی ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنیامین نتنیاہو نے شمالی فلسطین کے شہر عکا میں ایک کانفرنس میں کہا کہ ہم کبھی کبھار شام میں سرگرمیاں انجام دیتے ہیں تاکہ اسرائیل کے خلاف ایک ن‏ئے محاذ کی تشکیل کو روکنے ساتھ ہی، شام سے اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل کی بھی روک تھام کریں-

واضح رہے شام کے بحران کو چار سال کا عرصہ گذرنے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ نتنیاہو نے آشکارا طور پر شام میں مداخلت کا اعتراف کیا ہے-

اسرائیل نے دوہزار تیرہ سے اب تک بارہا شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور حزب اللہ لبنان کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کے بہانے سے شام کے علاقوں پر بمباری کی ہے-

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دو ماہ قبل کم از کم تین بار جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا-

ٹیگس