Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے چار گھنٹوں بعد ایک رہائشی علاقے میں حملہ آوروں کا محاصرہ کرلیا۔
    پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے چار گھنٹوں بعد ایک رہائشی علاقے میں حملہ آوروں کا محاصرہ کرلیا۔

امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کے ایک اور واقعے نے چودہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح مسلح افراد معذوروں کے ایک امدادی مرکز میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے۔ اس واقعے میں چودہ افراد کے ہلاک اور سترہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حملہ آور فوجی لباس میں ملبوس تھے- کہا جارہا ہے کہ حملہ آور مکمل طرح سے مسلح تھے اور انہوں نے بلٹ پروف جیکٹیں پہنی ہوئی تھیں۔ حملے کے بعد یہ لوگ ایک گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے چار گھنٹوں بعد ایک رہائشی علاقے میں حملہ آوروں کا محاصرہ کرلیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں دو حملہ آور مارے گئے جس میں ایک عورت بھی شامل ہے جبکہ تیسرا ملزم بھاگتے ہوئے پکڑا گیا۔

سن برناردینو کے پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے ایک ہفتے قبل بھی کلوراڈو میں ایک کلینک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا جس میں تین افراد مارے گئے تھےاور نو زخمی ہوئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکہ میں معنوی خلا اور روحانیت کے فقدان نیز ذرایع ابلاغ میں بے تحاشہ تشدد کی نمائش سے لوگ نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوکر اس طرح کے واقعات کربیٹھتے ہیں۔

ٹیگس