Dec ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے عالمی مسائل سے نمٹنے میں مغرب کی ناکامی کا اعتراف
    برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے عالمی مسائل سے نمٹنے میں مغرب کی ناکامی کا اعتراف

برطانوی وزیر خارجہ نے عالمی مسائل سے نمٹنے میں مغرب کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ مغربی ممالک انتہائی مشکل اور پیچیدہ جمہوری عمل کی وجہ سے عالمی چیلنجوں کا بروقت مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ مغربی ملکوں کو روس کے مقابلے میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے عالمی معاملات میں روس کے تیز رفتار ردعمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کو کسی بھی اقدام کے لیے ذرائع ابلاغ، پارلیمنٹ ، اور عوام سمیت ایک وسیع طبقے کی حمایت حاصل کرنا پڑتی ہے۔

شام میں داعش کے خلاف روس کی فوجی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات فوجی لحاظ سے ناکافی ہے کہ ہم برطانوی طیاروں کو جاسوسی کے لیے شام کی فضاؤں میں اڑائیں لیکن داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے سے روک دیں۔

ٹیگس