Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکی مسلمانوں کا ڈونالڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیان کے خلاف رد عمل

امریکی مسلمانوں نے ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیان کے ردعمل میں ان کے انتخابی مہم کے دفاتر کے سامنے اجتماع کیا اور نماز ادا کی۔

نیویارک کے منہٹن علاقے میں نماز کے اس اجتماع میں تقریبا میں دو سو مسلمانوں نے حصہ لیا -

اس اجتماع میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ریپبلیکن پارٹی کا انتخابی امیدوار فاشسٹ اور نسل پرست ہے -

ان بینروں اور پلے کارڈز پر یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو مسلمانوں سے منسوب نہیں کرنا چاہئے -

واضح رہے کہ ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ابھی حال ہی میں اسلامو فوبیا کی اپنی پالیسی کے تحت کہا تھا کہ مسلمانوں کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دینا چاہئے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کے اس متنازعہ بیان کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔

ٹیگس